پیٹرولیم ڈیلرز کا بھی پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
15 اگست صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک پیٹرول پمپ بند کر دیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 11 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے پہیہ جام ہڑتال کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 اگست صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک پیٹرول پمپ بند کر دیں گے، پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، حکومت نے مطالبات نہیں مانے تو پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری نہیں رکھ سکیں گے، ڈیلرز نے پیٹرول پر مارجن 8 فیصد ڈیمانڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، 14 ہزار ممبرز کا ہم پر دباؤ ہے، اس وقت تک پیٹرول پمپس نہیں کھولیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

چیئرمین واضح کیا کہ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دی تھی جو پوری ہوگئی ہے، مہلت کے بعد حکومت کو بذریعہ خط مطلع کیا کہ ہم پر 14ہزار ڈیلرز کا پریشر ہے، ہم نے اخلاقیات کے پیش نظر 15 روز قبل ہڑتال واپس لی، ہم سمجھ رہے تھے کہ حکومت سنجیدہ ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں