ایل پی جی کی قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی

LPG Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آ گئی، جہاں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کی مختلف پرچون مارکیٹوں میں ایل پی جی کی قیمت 400 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 241 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے برعکس ایل پی جی 400 سے 430 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں بڑے فرق پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پہلے ہی گھریلو بجٹ متاثر ہے، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے اور کئی خاندانوں کیلئے گیس کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کرے اور اسے مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، اگر قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو عام افراد کے مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت پھر مہنگا، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ چھوٹے کاروبار، ہوٹلوں اور دیگر شعبوں پر بھی پڑتا ہے۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ قیمتوں کے تعین اور فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں