عالمی منڈی میں تیل سست
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر تقریباً 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔
برینٹ خام تیل 6.35 ڈالر سستا ہوکر 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کمی کے بعد 80.34 ڈالر فی بیرل رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹ پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کے بعد ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی گہری نظر ہے اور آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔