پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم

پیٹرولیم مصنوعات
مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر اب 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 4 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ شب ہونے والی کمی کے بعد آج مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر اب 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کے لیے گزشتہ شب جاری کردہ اپنے اعلامیے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں