پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر مستحکم
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1419 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 679 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ مختلف شعبوں کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات، معاشی اشاریوں میں بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہے، مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان ملکی معیشت کیلئے حوصلہ افزا اشارہ ہے، تاہم مستقبل کی صورتحال عالمی اور ملکی معاشی عوامل پر بھی منحصر رہے گی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 6 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔
کرنسی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں استحکام سے درآمدی شعبے، کاروباری معاملات اور مجموعی معاشی منصوبہ بندی میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو حرام قرار دیدیا
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کو معاشی حلقوں کی جانب سے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔