بھارت: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بھارت میں نجی فیول ریٹیل کمپنی نائرا انرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تاہم سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی الحال قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 | Muhammad Bilal
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں نجی فیول ریٹیل کمپنی نائرا انرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تاہم سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی الحال قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائرا انرجی نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک پر پٹرول 5 روپے فی لٹر اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اس کے 7 ہزار سے زائد فیول اسٹیشنز پر ہو چکا ہے تاہم مختلف ریاستوں میں مقامی ٹیکسز، خصوصاً ویٹ کے باعث پمپ پر قیمتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کے بعد نائرا انرجی نے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے فیول نرخ کم کیے۔

دوسری جانب سرکاری کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، یہ تینوں سرکاری کمپنیاں بھارت کے ایک لاکھ سے زائد فیول اسٹیشنز میں سے 90 فیصد سے زیادہ نیٹ ورک چلاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں سرکاری آؤٹ لیٹس پر پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.20 روپے فی لٹر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران نائرا انرجی نے پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کیا تھا، اب کمپنی نے وہ اضافہ واپس لے لیا ہے، جسے عالمی آئل مارکیٹ میں استحکام کے بعد بھارتی صارفین کے لیے ممکنہ ریلیف کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں