سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published June, 27 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کے نرخ کم ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 730 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 271 روپے کم ہونے کے بعد 6 ہزار 393 روپے ہوگیا، جس سے چاندی کے زیورات اور دیگر مصنوعات خریدنے والوں کو بھی ریلیف ملے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 88 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات ٹرپل منافع، ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی پیشگوئی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر، مرکزی بینکوں کی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں