سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد آج مارکیٹ نسبتاً مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 972 روپے تک پہنچ گئی، جس کے باعث چاندی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی دلچسپی بھی برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 43 سینٹ سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹ پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق مقامی سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں