پٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published June, 19 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں15 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں،امید کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ

صدرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ 27-2026 میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹول ٹیکس،ود ہولڈنگ ٹیکس،ای چالان موٹروے پولیس کے چالان سمیت دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری جتنے ٹیکسز ادا کرتی ہے اسی تناسب سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اتنی سہولیات بھی فراہم کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں