اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی مستحکم
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں 468 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ مارکیٹ میں مختلف شعبوں کے حصص میں خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان ملکی معیشت کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ مارکیٹ کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔
دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی صورتحال مستحکم رہی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی اور ڈالر 278 روپے 26 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں استحکام درآمدی اخراجات اور مہنگائی کے دباؤ کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھی، کوکنگ آئل قیمتوں میں 15 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ
مارکیٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی استحکام کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتری دکھا سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔