پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کیا رجحان ہے؟ جانیے
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 166 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
ابتدائی اوقات میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم بعد ازاں خریداری کا رجحان بڑھنے سے انڈیکس نے مثبت سمت اختیار کر لی۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق آج کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 79 ہزار 962 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آیا، جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری بڑھنے پر یہ 1 لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ اس دوران مختلف شعبوں کے حصص میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی جس کے باعث مارکیٹ میں سرگرمی برقرار رہی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ملکی معاشی اشاریوں، حکومتی پالیسیوں اور آئندہ مالیاتی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر معاشی استحکام کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کی محدود مگر مثبت پیش رفت کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مارکیٹ میں آئندہ دنوں کے دوران مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔