امریکا ایران ممکنہ ڈیل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل کے امکانات بڑھنے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل کے امکانات بڑھنے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی کے امکانات کے باعث مارکیٹ پر دباؤ کم ہوا جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تقریباً 3 فیصد تک گر گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح برینٹ خام تیل، جو عالمی منڈی میں اہم معیار سمجھا جاتا ہے، 83 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے، ماہرین کے مطابق یہ کمی حالیہ ہفتوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹوں میں سے ایک ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو یہ توقع دی ہے کہ مستقبل میں تیل کی سپلائی پر عائد پابندیوں میں نرمی آ سکتی ہے جس سے عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

توانائی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایران پر سے پابندیوں میں نرمی یا کسی بھی قسم کا معاہدہ سامنے آتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں مزید نیچے جا سکتی ہیں۔

عالمی معیشت میں توانائی کی قیمتوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، اس لیے خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ترقی پذیر ممالک کے لیے مثبت اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-14 Petrol (Super) 373.78
2026-06-14 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-14 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں