عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 4 2026 | Muhammad Bilal
نیویارک: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ خطے میں حالیہ تناؤ مزید پھیلنے کے بجائے بتدریج کم ہو سکتا ہے جس کے باعث تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی اور قیمتیں نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 92.86 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل 3.41 ڈالر فی بیرل سستا ہو کر 94.83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جاتی ہیں کیونکہ سرمایہ کاروں کو سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم کشیدگی میں کمی کے امکانات قیمتوں پر دباؤ کم کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدی ممالک کے لیے مثبت خبر سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس سے توانائی کے اخراجات میں کمی کا امکان پیدا ہوتا ہے، تاہم مقامی سطح پر صارفین کو ریلیف ملنے کا انحصار حکومتی پالیسی، ٹیکسز اور کرنسی کی قدر پر بھی ہوتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں