ایک روز کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا

عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published May, 21 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 362 روپے ہو گیا۔

اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 7 ہزار 546روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 50 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 480 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 530 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 60 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 34 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔