1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے فاتحین کی مکمل لسٹ جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published May, 20 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی۔

گزشتہ دنوں نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈیڑھ ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے فاتحین کو 10 لاکھ روپے ملتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے ایک ہزار 696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کی انعامی رقم ملتی ہے۔

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 106ویں قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتا، دوسرا انعام تین مختلف خوش نصیب نمبروں 026284، 355420 اور 407321 میں سے ہر ایک نے 10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام اپنے نام کیا۔

مرکزی بینک کے مطابق انعام جیتنے والے افراد اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ انداز کی تاریخ کا اعلان

خیال رہے کہ پرائز بانڈز کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ سرمایہ دارکو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا جبکہ سال بھر ہونے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کا موقع میسر آتا ہے۔

ہر پاکستانی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ کسی بھی آفس، ڈیزائن شدہ کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے پرائز بانڈ حاصل کر سکتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں