سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price Today Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published May, 20 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بازار میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 6800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو 5830 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے پر آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ چاندی 125 روپے سستی ہو کر 7974 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جس سے عام خریداروں کو معمولی ریلیف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگا، شہری پریشان

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 4548 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا تھا، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر برقرار تھا، اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر مستحکم تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں