آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 8 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن اجلاس میں پاکستان کے لیے نئی قسط کی منظوری دی، قرض کی یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کوای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ موسمیاتی تبدیلی کےآرایس ایف پروگرام کےتحت 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹاف لیول معاہدے کی روشنی میں قرض کی منظوری دی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام پیشگی اقدامات مکمل کیے جا چکے تھے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا ہے اور تمام مطلوبہ شرائط پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس کے بعد قرض کی منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

واضح رہے کہ 7 ارب ڈالر کا ای ایف ایف پروگرام 37 ماہ کیلئے ہے، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024ء میں حاصل کیا تھا۔

ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024ء میں ملی تھی جبکہ ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025ء میں جاری کی گئی تھی۔