بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی، عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات براہ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے مقرر ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 43 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 913 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات، خام تیل کی قیمت میں کمی آگئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم آج کی کمی نے مارکیٹ کا رجحان بدل دیا ہے۔