رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ برینٹ خام تیل 95.37 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔ عالمی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہیں کیونکہ سرمایہ کار محتاط انداز میں امید کر رہے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر سمجھوتہ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای
دوسری جانب جنگ بندی کے بعد پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے، اس بڑی بیٹھک کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی حکام آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔