موٹر سائیکل پر سبسڈی کے لیے موبائل ایپلیکشن تیار کرلی گئی، ذرائع
حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
لاہور (سنو نیوز): حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں صرف 70 سی سی موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 70 سی سی سے زائد موٹر سائیکل اس اسکیم کے تحت اہل نہیں ہوں گے۔ اہل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سب موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی نہیں ملے گی: مشیر وزیرِ خزانہ

اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی رجسٹریشن وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کی جائے گی۔ پیٹرول کی فراہمی اور سبسڈی کے کوٹے کی نگرانی بھی اسی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو کوٹے کی بنیاد پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی کے ساتھ پیٹرول فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں