ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اس حوالے سے ایس آر او 546 کے تحت ڈیجیٹل آمدن پر نئے قواعد متعارف کرا دیے گئے جبکہ غیر رہائشی سوشل میڈیا کریئیٹرز کے لیے بھی ٹیکس رولز متعارف کرائے گئے ہیں۔
ایس آر او 545(I)/2026 کے تحت ڈیجیٹل آمدن پر ٹیکس لاگو کیا جائے گا، غیر رہائشی مگر 50 ہزار سے زائد صارفین والے یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے قواعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنے والے والوں کے لئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار لایا جائے گا، ایک ہزار ویوز پر 195 روپے کی شرح سے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز کو سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہو گا ،بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
غیر ملکی یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے بھی حد مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق اگر کسی ٹیکس سال میں پاکستان سے 50 ہزار یا ایک سہ ماہی میں 12 ہزار 250 صارفین کی انگیجمنٹ حاصل ہو تو وہ بھی ٹیکس کے دائرے میں آ جائیں گے۔
مجوزہ قواعد کے مطابق قابلِ ٹیکس آمدن وہ ہوگی جو سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی مجموعی کمائی ہو، جس میں سے زیادہ سے زیادہ 30 فیصد اخراجات کی مد میں منہا کیے جا سکیں گے۔