سونے کی قیمتوں میں زور دار اُچھال،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4493 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4116 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 7554 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، جب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4445 ڈالر پر آ گیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر ایک تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:برائلر مرغی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتا رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، اگر یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے، جس سے عام شہریوں کیلئے زیورات کی خریداری مزید مشکل ہو جائے گی۔