تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 8 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 577 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ صافی گوشت 677 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کے سرکاری فارم ریٹ 370 روپے فی کلو مقرر ہیں، تاہم فارمرز اسے 385 روپے فی کلو کے حساب سے سپلائی کر رہے ہیں۔
اسی طرح تھوک مارکیٹ میں زندہ برائلر کا ریٹ 384 روپے ہے لیکن عملی طور پر 401 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ پرچون سطح پر قیمت 398 روپے مقرر ہونے کے باوجود 413 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی غذائیں بھی اب ان کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کیلئے برائلر گوشت کسی حد تک سستا متبادل سمجھا جاتا تھا، مگر حالیہ اضافے نے اسے بھی بیف کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں یہ اضافہ اسی طرح جاری رہا تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور غذائی قلت جیسے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں، شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔