آئل ٹینکرز پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل مہنگا
global oil prices surge
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): عراق کی سمندری حدود میں دو آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت دوبارہ100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت93 ڈالر 80 سینٹ ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے 40 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کے اعلان کا بھی فوری طور پر کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

یاد رہے کہ 32 رکنی عالمی تنظیم نے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے تیل مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ سپلائی میں اضافہ ہو اور قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ امریکہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اپنے ذخائر میں سے17 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل مارکیٹ میں جاری کرے گا تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں توازن پیدا کیا جا سکے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں