عید سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے
عید سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں صرف ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولٹری منڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتیں بھی اوپر چلی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور کی اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں بھی چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد چکن مزید 8 روپے مہنگا ہو کر 519 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ صاف گوشت کی قیمت 600 فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 330 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ تھوک قیمت 344 روپے اور پرچون قیمت 358 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی درجن قیمت دو روپے اضافے کے بعد 202 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

دوسری جانب مہنگائی کا اثر سبزیوں اور پھلوں پر بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل قیمتوں میں اس تیزی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں