پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل کی ترسیل شروع کر دی
Pakistan oil import
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے حل کیلئے بحر احمر کے ذریعے تیل کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایک جہاز سعودیہ کے ینبع پورٹ پہنچ گیا، جہاں سے یہ جہاز 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوگا۔

شپنگ ذرائع نے بتایا کہ پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالامار وار زون سے بھی تیل لادنے میں کامیاب ہو گیا ہے، اس جہاز نے متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے تیل حاصل کر کے کراچی روانگی کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پی این ایس سی کے دو دیگر جہاز کراچی اور چارٹر پورٹ پر پھنس گئے تھے، جس سے ملکی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم بحر احمر کے راستے متبادل منصوبے پر عمل درآمد کے بعد تیل کی ترسیل دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور پاکستان کی یہ حکمت عملی ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بروقت قدم ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو اب پوری طاقت سے جواب دینا ہوگا، ایرانی مشیر خارجہ

 

 

 

حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ بھی کسی ہنگامی صورتحال میں ملکی تیل کی ترسیل کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کیا جائے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف کراچی کی تیل کی سپلائی بحال ہوئی بلکہ ملکی توانائی کے شعبے کو بھی عارضی بحران سے نکالنے میں مدد ملی۔

ضرور پڑھیں