پٹرولیم قیمتوں کے آفٹر شاکس، ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ گئے
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کراچی میں مسافر بسوں اور شہری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کراچی میں مسافر بسوں اور شہری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان میں بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی مسافر بسوں کرایوں کو بھی بڑھا دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں اب بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 روپے فی لیٹر پر جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دو صوبوں میں گیس کی سپلائی معطل

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ ہفتہ نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی بڑھتی قیمت کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔

اسی کی ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ پورے خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود کوشش کی جائے گی کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستانی عوام پر کم سے کم پڑے اور اس کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ضرور پڑھیں