بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی کے بعد 5,110 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,400 روپے کم ہو کر 5,33,762 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,915 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 4,57,614 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور مقامی ڈالر ریٹ میں مستحکم رجحان کے باعث سونا سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے بڑھ کر 8,914 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 89 روپے اضافے کے ساتھ 7,642 روپے ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق صنعتی استعمال اور عالمی مارکیٹ میں چاندی کی بڑھتی ہوئی طلب اس اضافے کی وجہ بنی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5,144 ڈالر پر آ گیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2,800 روپے کم ہو کر 5,37,162 روپے کا ہوا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,410 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی گزشتہ روز 194 روپے کم ہو کر 8,810 روپے پر آ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھیں اور خریداری یا فروخت کے فیصلے دانشمندی سے کریں۔