اس منصوبے کے تحت سرکاری اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کووڈ 19 وبا کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے اس حوالے سے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے اور اس سلسلے میں تقریباً تین سے چار درجن تجاویز مرتب کی گئی ہیں جو آج جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی اور منظور شدہ اقدامات پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے بعد کیوبا ہمارے نشانے پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت سرکاری شعبے میں ان اقدامات کو نافذ کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نجی اسکولوں، جامعات اور اسپتالوں میں آن لائن اسائنمنٹس کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔