ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہ دے اور عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کردے۔
آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیاجائے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں اور ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 32 روپےفی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
مزید برآں، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسے سے بڑھ کر186روپے47 پیسےہونے کا امکان ہے جبکہ 15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈڈیزل قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سے بڑھ کر138 ڈالر فی بیرل پہنچنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14سینٹ سے بڑھ کر97 ڈالر92 سینٹ ہوجائے گی۔