سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ہنڈریڈانڈیکس کئی حدیں کھوبیٹھا
Pakistan stock market decline
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر کئی اہم حدیں کھو بیٹھا۔

مارکیٹ کے آغاز سے ہی منفی رجحان رہا اور 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,58,154 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,61,210 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم عالمی مارکیٹ میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس دیکھا گیا، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی سٹاک مارکیٹس پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں امریکہ کی ڈوجونز انڈیکس میں 1.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ یورپی اور ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان غالب رہا۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک موقع پر 12 فیصد تک نیچے گر گئی اور جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسیوں نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا، جس کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث خرید و فروخت محدود رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

اس مندی کے بعد سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلے احتیاط کے ساتھ کریں اور جلد بازی سے مارکیٹ میں داخل نہ ہوں۔

ضرور پڑھیں