عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر کمی کے بعد 5172 ڈالر پر آ گی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 10000 روپے سستا ہو کر 539962 روپے پر آ گیا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 462930 روپے کا ہو گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے محفوظ ذرائع کی طلب میں کمی ہے، ملکی مارکیٹ پر بھی عالمی رجحانات کا اثر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 9004 روپے ہو گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے یہ موقع سونا اور چاندی خریدنے کے لحاظ سے فائدہ مند ہو سکتا ہے، تاہم طویل مدتی سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اپنانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی
صرافہ مارکیٹ میں تاجر توقع کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، عوام اور سرمایہ کار عالمی اور ملکی مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھیں تاکہ بہترین فیصلے کیے جا سکیں۔