ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے باعث گھریلو گیس سلنڈر 214 روپے سستا ہو گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 664 روپے 88 پیسے میں دستیاب ہو گا، اس سے قبل فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 225 روپے 84 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کی جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے لٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے اور پٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر کی تھی۔ 

ضرور پڑھیں