عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 133 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 5 ہزار 411 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان پیدا کیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 3 سو روپے بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار 862روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے اضافے کے بعد 4لاکھ 83 ہزار 420روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطیٰ کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 50روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اضافہ اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
مالیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سونا اور چاندی غیر یقینی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بدستور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عالمی صورتحال کے مطابق مارکیٹ میں مزید رد و بدل متوقع ہے۔