برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
Broiler chicken price drop
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) شہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تازہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا ۔

مارکیٹ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق چھٹی کے روز برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 446 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 280 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے اور پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو مقرر ہے۔ اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

متعدد مقامات پر برائلر گوشت 446 روپے کے بجائے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر گوشت 550 روپے فی کلو تک بیچ رہے ہیں، جس پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکیج کی 10ہزار رقم کیسے نکوائی جاسکتی ہے؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اوورچارجنگ کیخلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے تاکہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بدستور برقرار ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 236 روپے مقرر ہے جبکہ ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 960 روپے جاری کیا گیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں نگرانی کا نظام بھی سخت کیا جائے۔

ضرور پڑھیں