سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح قائم
فائل فوٹو
February, 21 2026
کراچی :(ویب ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ اضافے نے نئی بلند سطح قائم کردی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی ہے جو ایک روز قبل 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تھی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے پہنچ گئی جبکہ بائیس قیراط سونے کی نرخ بھی نمایاں طور پر بڑھے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان 2026 کی سرکاری ڈیٹ شیٹ جاری
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فی تولہ چاندی 374 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 948 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام چاندی 7 ہزار 350 روپے تک فروخت ہونے لگی ہے۔
سحر و افطار اوقات
ضرور پڑھیں