سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر
Gold price Pakistan today
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد زیورات کی خریداری مزید مشکل ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں تیزی کے اثرات مقامی بازاروں تک پہنچ گئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک جا پہنچا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزدور کارڈ میں نقد رقم کی سہولت متعارف

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 79 ڈالر اضافے کے ساتھ 5012 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ضرور پڑھیں