سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ
Gold price today Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تیز اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جو 358 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور قیمت 4 ہزار 933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے یہ 5 لاکھ 16 ہزار 062 روپے تک جا پہنچی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پولٹری ایسوسی ایشن کا خصوصی سبسڈی کا اعلان

چاندی کی قیمت میں بھی گزشتہ روز 32 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی طلب میں اضافہ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے یہ صورتحال خبردار کن ہے، کیونکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے سرمایہ کاری اور صرافہ مارکیٹ دونوں متاثر ہو سکتی ہیں۔