نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہو گا ، نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی ، نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی کی جائے گی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت پانچ سال تک محدود کر دی گئی ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید کی جائے گی ، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی

نئی پالیسی کے تحت ڈسکوز صارفین دو طرفہ میٹر یا علیحدہ میٹر لگوانے کے پابند ہوں گے، ایک کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ 250 کلوواٹ یا زائد نظام کے لیے لوڈ فلو سٹڈی لازم قرار دی گئی۔

ڈسکوز کو غیرقانونی توسیع روکنے کے لیے مانیٹرنگ کا اختیار ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی پر کنکشن منقطع کیا جا سکے گا، حفاظتی آلات اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنا لازم قراردیا گیا ہے جب کہ نئے ریگولیشنز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں