مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔
اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونا 9 ہزار 345 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے میں فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی جہاں قیمت میں 109 ڈالر اضافے کے بعد سونا 5 ہزار 97 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جہاں فی تولہ چاندی 627 روپے مہنگی ہو کر 11 ہزار 428 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔