آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 91 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,923 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت بھی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے، ایک تولہ چاندی میں 372 روپے کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 10 ہزار روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 10,275 روپے تک جا پہنچی۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث سرمایہ کار چاندی کی طرف زیادہ رجوع کر رہے ہیں، جس سے چاندی کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی قدر مستحکم
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ملکی اقتصادی صورتحال اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ تاہم سونا اور چاندی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ تیز رفتار ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شوقین افراد سونے اور چاندی کی موجودہ قیمتوں کو تاریخی موقع قرار دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔