سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold rate today Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ سونے کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر فی اونس کمی دیکھی گئی، جس کے بعد سونا 4595 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے، جہاں سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے پر آ گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کم ہو کر 9 ہزار 482 روپے کی سطح پر آ گئی، جس سے چاندی کے خریداروں کو بھی جزوی ریلیف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:10 روپے کے بینک نوٹ کے مستقبل سے متعلق اہم پیشرفت

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رویے کے باعث سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں نرمی دیکھنے میں آ رہی۔

دوسری جانب زیورات کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھ سکتا ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کیلئے مثبت اشارہ ہے۔