سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کے باعث جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 37سو روپے کمی کے بعد4 لاکھ 82 ہزار 4سو62  روپے پر آ گئی۔

اسی طرح، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق،10 گرام سونا 3 ہزار ایک سو 72روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 13ہزار 6 سو 33روپے میں فروخت ہوا۔

بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 43 سو روپے اضافے کے بعد 4لاکھ 86 ہزار ایک سو 62 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج کا اعلان

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 37  ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار601 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی150 روپے کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی9 ہزار  4سو 25 روپے پر آ گئی۔