سود سے پاک آسان اقساط پر ہونڈا CG 150 موٹر سائیکل حاصل کریں
Honda CG 150 Installments
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اب 150cc کی ہونڈا CG 150 موٹر سائیکل سود سے پاک آسان اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہے، جس کیلئے ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان سکیم کے تحت دستیاب ہے، جس میں صارفین مختلف مدتوں میں خریداری کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سکیم کے تحت اہل صارفین ہونڈا CG 150 کو 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں، بینک کی جانب سے اس سہولت کو صفر فیصد مارک اپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ بکنگ کے وقت ایک بار پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) علاقائی بنیاد پر الگ لاگو ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کے امپورٹ قوانین مزید سخت کرنیکا فیصلہ

بینک کے مطابق پروسیسنگ فیس مدت کے مطابق مختلف ہے، 3 ماہ کی مدت کیلئے فیس 1.99 فیصد، 6 ماہ کیلئے 5.99 فیصد اور 12 ماہ کیلئے 11.99 فیصد ہوگی، جو ایک مرتبہ ادا کی جاتی ہے۔ ہونڈا CG 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے ہے، جو پروسیسنگ فیس کے بعد نیٹ قیمت تقریباً 450,999 روپے بنتی ہے۔

اگر صارفین 3 ماہ کی مدت کا انتخاب کریں تو ماہانہ قسط تقریباً 150,333 روپے ہوگی، 6 ماہ کی مدت میں 75,167 روپے اور 12 ماہ کی مدت میں 37,583 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے، حتمی رقم میں FED اور دیگر علاقائی ٹیکسز شامل ہو سکتے ہیں۔