حسبِ روایت اس مقدس مہینے کے دوران شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینما گھروں اور تفریحی مراکز کے اوقات کار میں نمایاں توسیع کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو افطار کے بعد خریداری اور تفریح کے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔
اگرچہ رمضان 2026 کے حتمی اوقات کار کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر شاپنگ مالز گزشتہ سال یعنی رمضان 2025 کے شیڈول پر ہی عمل کریں گے۔
گزشتہ برسوں کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ بیشتر شاپنگ سینٹرز دن بھر کھلے رہیں گے، جبکہ افطار کے بعد رش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
فوڈ کورٹس اور کیفے دن کے وقت غیر روزہ دار افراد، بچوں، بزرگوں اور روزے سے مستثنیٰ افراد کو سروس فراہم کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے شہر میں نانبائیوں کی ہڑتال کا اعلان
دوسری جانب ریسٹورنٹس خصوصی افطار مینیو، رمضان ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس متعارف کرانے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ ہوٹلز روایتی اور بین الاقوامی کھانوں پر مشتمل خصوصی افطار اور سحری بوفے کا اہتمام کریں گے۔
انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ رمضان سے قبل متعلقہ مالز، ریسٹورنٹس اور سینما گھروں کی آفیشل ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز سے تازہ ترین اوقات کار ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔