سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Gold prices Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) منگل کے روز بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 32 سو روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار9 سو 62 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2 ہزار 7 سو 43 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 2 سو ایک روپے میں فروخت ہوا۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 2 سو روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 7سو 62 روپے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بلاک

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار4 سو 56 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس پر 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، چاندی 3 سو 38 روپے بڑھ کر 8 ہزار 3  سو 61 روپے فی تولہ ہو گئی۔