پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
Pakistan Stock Exchange performance
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے دنیا کے 15 ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس غیر معمولی پیش رفت کے باعث نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا بلکہ اسٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جو خطے اور عالمی سطح پر ایک نمایاں کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور چین کی اسٹاک مارکیٹس کو بھی کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید یہ کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے عالمی مالیاتی ادارے مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI) کو بھی حیران کر دیا، اس کے علاوہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کے حصص بازار بھی پی ایس ایکس کا مقابلہ نہ کر سکے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی کے اعتبار سے 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2026 ہونڈا CG 125 کی نئی قیمت اور فیچرز کا اعلان

 

 

پہلی بار نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نئے انویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد بھی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ ہے، مستقبل میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔