نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) منگل کے روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر غور کر رہی ہے۔
سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 7.813 ارب یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی پیدا کرنے کی اوسط لاگت 6.16 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، مجوزہ کمی کا اطلاق ریگولیٹر کی منظوری کے بعد صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال پر اماراتی شہریوں کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
نومبر کے دوران فیول مکس کے مطابق 39.16 فیصد بجلی پن بجلی سے پیدا کی گئی جبکہ 25.23 فیصد بجلی نیوکلیئر ایندھن سے حاصل کی گئی، مقامی کوئلے کا حصہ 9.34 فیصد، درآمدی کوئلہ 5.06 فیصد، گیس 8.44 فیصد اور درآمدی ایل این جی 8.64 فیصد رہا۔
اگر نیپرا کی جانب سے اس کمی کی منظوری دی جاتی ہے تو یہ پہلے سے زیادہ بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبے صارفین کے لیے کچھ ریلیف فراہم کرے گی۔