نئے سال پر اماراتی شہریوں کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ کے سخت ردعمل کے بعد امارات کا یمن سے فوجی انخلا کا اعلان

وزارت کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو سمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کے لیے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر تنخواہیں 30 جون 2026 تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ قواعد کے تحت اماراتی شہریوں کے لیے نجی شعبے میں کم از کم تنخواہ کا قانونی معیار 5 ہزار درہم تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں