آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 10 ہزار7 سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار4 سو62روپے پر آ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 1 سو 74 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 9 سو 14 روپے مقرر ہوئی۔
یہ کمی پیر کے روز ہونے والی گراوٹ کے بعد سامنے آئی جب سونے کی فی تولہ قیمت میں پہلے ہی 5 ہزار 5 سو روپے کی کمی ہو کر یہ 4لاکھ 70 ہزار ایک سو 62 روپے ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک سو7ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4 ہزار3 سو71ڈالر فی اونس رہ گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 1 سو 45 روپے کم ہو کر7 ہزار 9 سو 30روپے ہو گئی ہے۔